مجلس اتحاد المسلمین کی جیت پر ناندیڑ میں جشن

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز ) آج11دسمبر ناندیڑ کے ضلع دفتر میں صبح ۱۱بجے سے محبان مجلس کی کثیر تعداد آنا شروع ہوگئی اور مجلس کی فتح کا انتظار کرتی رہی شام ۴بجے مجلس کے نتائج معلوم کرنے کے بعد ناندیڑ ضلع دفتر میں جشن کا ماحول پید اہوگیا ۔ محبان مجلس نے فیروز لالا ضلع صدر کی کثرت سے گلپوشی کی اور مٹھائےاں تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوئے لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر مجلس کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے ۔

واضح ہو کہ تمام ہندی چینل پر صبح ساڑھے دس بجے اکبر الدین اویسی کی جیت کی خبر سننے کے بعد لوگ ناندیڑ ضلع دفتر پہنچ کر ضلع صدر فیروز لالا کو مبارک باد دےنے لگے اور ان کی کثرت سے گلپوشی کرنے لگے ۔

MIM

جشن کا جلوس ضلع دفتر سے نکل کر دیگلور ناکہ کے مسلم علاقوں سے گزرتا ہوا واپس ضلع دفتر پہنچا جہاں پر فیروز لالا نے حیدرآباد میں مجلس کی شاندار پر کامیابی پر محبان مجلس کو مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی.

اس جلوس میں شاہد انور ، شکیل ماسٹر ، جاوید اسمٰعیل ، سکندر مولانا ، حیدرپٹیل ، محمد سلیم ، ایڈوکیٹ سید واجد ، انور حسین عرف انو، اطہر سنار ، مسعود خان ، ڈاکٹر حکیم عامر ، سید شازیب ، سید صلاح الدین ، سید غفران ، سکندر بھائی ، عقیل طوفان کے علاوہ سینکڑوں محبان مجلس شامل تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading