مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے رمضان المبارک سایہ فگن ہوتا ہے

مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے رمضان المبارک سایہ فگن ہوتا ہے
عید ملاپ پروگرام میں برادران وطن سے پروفیسر سید سلمان کا خطاب
اردھا پور ( شیخ زبیر ) اردھاپو میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے برادران وطن کے لئے عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا. اس پروگرام کی نظامت محترم عبدالروف سر نے کی. تلاوت حافظ عباد اللہ خان نےکی. امیر مقامی (قائم مقامی) جناب سلیمان خان صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کئے جس میں موصوف نے پروگرام کی غرض وغایت کو پیش کیا. پوسد سے تشریف فرما مہمان مراٹھی مقرر جناب پروفیسر سید سلمان صاحب نے مراٹھی زبان میں برادران وطن سے رمضان المبارک میں روزوں کی اہمیت اور اس کے پیغام کو لے خطاب فرمایا. انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رمضان ہر سال ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے آتا ہے. ماہ رمضان میں روزے رکھنے کا پابندی سے نظم کیاجاتا ہے جس میں کھانا پینا قطعی ممنوع ہوتا ہے. صرف کھانے اور پینے سےرکنے کا نام روزہ نہیں ہوتا ہے بلکہ روزہ نگاہوں کا بھی ہوتا ہے جس میں ممنوع چیزیں دیکھنے سے احتراز کیا جاتا ہے. روزہ ہاتھوں کا بھی ہوتا ہے جس میں کوئی ممنوع شئے ہاتھوں سے استعمال نہیں کی جاتی. روزہ دماغ کا بھی ہوتا ہے جس میں ممنوع اور نا پسندیدہ خیالات سے بچنے کی مشق کی جاتی ہے. روزہ زبان کا بھی ہوتا جس میں زبان کو غلط اور فحش کلامی سے حت لامکان بچنے کی کوشش کی جاتی ہے. روزے سے ایک مثالی ضابطہ اخلاق کا درس حاصل ہوتا ہے جو روزےدار کو بقیہ گیارہ مہینوں میں ایک مثالی زندگی کس طرح بسر کی جائے اس تعلیم فراہم کرتا. روزہ ایک مثالی زندگی گزارنے کی مشق اور تربیت کا نام ہے. دیگر مذاہب میں بھی توحید کی تعلیمات دی گئی ہیں. وید اور اپنشدوں میں ایک اللہ کی تعلیم دی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ خدا کا کوئی عکس نہیں وہ صرف ایک ہی ہے.
پروگرام کے اختتام پر برادران وطن کے لئے شیر خورمے کا نظم رکھا گیا. برادران وطن کو اسلامی لٹریچر اور مراٹھی قرآن تقسیم کئے گئے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading