ناندیڑ،17: اپریل ۔( ورق تازہ نیوز) ریجنل میٹرولوجیکل سنٹر، ممبئی کی طرف سے 17 اپریل 2024 کو دوپہر 01:00 بجے ناندیڑ ضلع کے لیے 17 سے 21 تاریخ تک دی گئی اطلاع کے مطابق پانچ دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران ضلع میں ایک یا دو مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لاتور اور عثمان آباد اضلاع کو بھی ایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے
