ممبئی:۲۱جون/ ممبئی: فلم "ہمارے بارہ” کے خلاف کل بامبے ہائی کورٹ نے فلم کے کچھ حصوں کو کٹ کرنے اور کچھ اضافے کے ساتھ ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) مہاراشٹر نے جماعت اسلامی ہند مالونی کے حلقہ خواتین ل کی دو ارکان محترمہ شاہین خان باجی صاحبہ اور محترمہ راشدہ انصاری باجی صاحبہ کے ذریعے فلم ‘ہمارے بارہ’ میں انٹروینشن کیا تھا ان کے وکیل ایڈوکیٹ محترم یوسف مچھالہ صاحب اور ایڈوکیٹ صغیر خان صاحب تھے۔
کورٹ نے آرڈر دیا ہے کہ فلم سے پہلے ایک ساتھ چار بیویاں رکھنے کی اسلامی شرائط کو لازما ڈسپلے کیا جائے، کورٹ نے فلم کے ٹریلر اور ٹریزر پر بھی روک لگادی ہے اور پوسٹر میں بھی کریکشن کیا ہے
کورٹ نے پروڈیوسر پر 5 لاکھ روپے کی پینلٹی لگائی ہے یہ رقم جماعت اسلامی مہاراشٹر کے نگرانی میں چلنے والے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کو چیرٹی کے کاموں کے لیے اٹھ ہفتوں کے اندر دی جائے گی انشاءاللہ