متنازعہ فلم ’’محمد‘‘دامیسنجر آف گاڈ کے خلاف فوراً کارروائی ہوگی :ہوم منسٹرمہاراشٹر

anilممبئی،15 جولائی (یو این آئی):مہاراشٹرا کے ہوم منسٹر انل دیشمکھ نے آاج مسلمانوں کے ایک وفد کو یہ یقین دہانی کرائی کہ حکومت مہاراشٹرا متنازع فلم ’’محمد‘‘دامیسنجر آف گاڈپر فوری کارروائی کرے گی۔


جسکے بعد مسلم تنظیموں نے 15؍جولائی کو شہر میں ہونے والے راستہ روکو اندولن کو منسوخ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
آج منترالیہ میں انل دیشمکھ ہوم منسٹر مہاراشٹرا، نواب ملک ماینوریٹی منسٹر،پرم بیر سنگھ پولیس کمشنر ممبئی، ونے کمار چوبے لاء اینڈ آرڈر کمشنر ممبئی، سنیل کمار کوہلے ایڈیشنل کمشنر اور علماع کرام ، حضرت سید معین میاں صاحب، الحاج محمد سعید نوری صاحب،ابراہیم طائی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی۔یہ اطلاع د ضا اکیڈ یمی نے اپنے ایک اخباری بیان میں دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading