ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی:8نومبر(ورق تازہ نیوز)آج بروز جمعرات مطابق8؍نومبرکو ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا یوسف قاسمی، دفتر امارت شرعیہ ہند ،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار ا ٓلود ہے ، چاندنظر نہیں آیا۔لکھنو، پٹنہ،بھوپال ، ناندیڑ،پوکرن، گلبرگہ سمیت ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کیا گیا،کسی جگہ سے رئویت کی اطلاع نہیں ملی جب کہ بھوپال، ناندیڑ اور پوکرن میں مطلع صاف تھا۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے ۳۰ کی رئویت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ۱۰؍نومبر۲۰۱۸ء بروز سنیچر ربیع الاول ۱۴۴۰ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔اس طر ح کا پریس نوٹ (مولانا) معزالدین احمد‘سکریٹری رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہندنے جاری کیا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading