مالیگاؤں(عامر ایوبی) ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مالیگاؤں کے تین نوجوان چالیسگاؤں روڈ پر حادثے کا شکار ہوئے اس حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا اور دو نوجوان شدید زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق مذکورہ تینوں افراد چالیسگاؤں روڈ سے اپنی ہانڈا سے گزر رہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنیوالی آئسر کار نے زبردست ٹھوس دیدی اور اس میں مالیگاؤں کے بجرنگ واڑی علاقے میں رہائش پذیر محسن (مکمل نام نہیں معلوم) کا جائے حادثہ پر ہی شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا جبکہ بقیہ دونوں نوجوان کو بھی شدید زخم آئے ہیں انہیں بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی خالد حاجی سول ہاسپٹل پہنچے تادم تحریر مہلوک کی قانونی کارروائی جاری ہے اس موقع پر معاون کارپوریٹر لئیق حاجی، شفیق انٹی کرپشن، شاہد بھائی اسلام آباد، عمران حاجی، جاوید بیگ ،ظہیر خان، یاسین بھائی کے ساتھ ساتھ بجرنگ واڑی اور اسلام آباد کے سرکردہ افراد موجود ہیں حادثے کی اطلاع عام ہوتے ہی شہر میں صف ماتم بچھ گئی ہے