ناسک: پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ نوجوان گرفتار

ناشک(نامہ نگار) ناشک کرائم برانچ کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق مالیگاؤں کرائم برانچ نے 12 دسمبر کو رات میں مشاورت چوک میں چھاپہ مارکر ایک چوبیس سالہ نوجوان حفظ الرحمن کو گرفتار کیا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 2 پستول اور پانچ زندہ کارتوس سے ضبط ہوئے پولس نے اس سے اسلحہ رکھنے کا لائسنس طلب کیا تو اس نے اس اقرار کیا کہ اس کے پاس لائسنس نہیں ہے تب پولس نے نوجوان پر غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں آرم ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا اس ضمن میں تادم تحریر مزید تحقیقات جاری ہے یاد رہیکہ یہ کارروائی ضلع ایس پی سنجے دراڈے کی ہدایت پر کی گئی اس کاروائی میں شہر کے اے ایس پی نیلوتپل کے اسکواڈ نے حصہ لیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading