مالیگاؤں: مہاوترن کمپنی کی نجکاری کیخلاف کانگریس کا زبردست ہلہ بول مورچہ

مطالبات پورے نہ ہوئے تو راستہ روکو اور جیل بھرو کی تیاری ۔آصف شیخ رشید
بھیونڈی کیساتھ مالیگاؤں مہاوترن کو بھی ٹھیکے پر دیا جارہا تھا لیکن ویلاس راؤ دیشمکھ پر دباؤ ڈال کر ہم نے ایسا ہونے نہیں دیا۔شیخ رشید

مالیگاؤں/مالیگاؤں شہر کانگریس کے زیر اہتمام حکومت مہاراشٹر نے مالیگاؤں مہاوترن کمپنی کو پرائیویٹ ٹھیکے پر دینے کیلئے گذشتہ دو سال سے وقتاً فوقتاً ٹنڈر ظاہر کررہی ہے پہلے اس ٹینڈر میں اکولہ،ممبرا اور مالیگاؤں کا نام تھا لیکن اکولہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے وزیر بجلی سے درخواست کرتے ہوئے اس فہرست سے اکولہ کا نام حدف کروانے میں کامیابی حاصل کرلی لیکن موجودہ حکومت مسلم دشمن ہے اسلئے مالیگاؤں اور ممبرا پر ظلم ڈھاتے ہوئے ٹینڈر کی کاروائی جاری رکھی

آپ کے نمائندہ اسمبلی نے اپنی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس میں بھرپور طریقہ سے بجلی کی نجکاری کی مخالفت کی جاری اسمبلی اجلاس میں اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا آندولن کرکے اپنا فرض ادا کیا

واضح رہے کہ رکن اسمبلی آصف شیخ رشید مالیگاؤں شہر کانگریس کے ذریعہ بجلی کی نجکاری کیخلاف مشاورت چوک سے ایک زبردست ہلہ بول مورچہ کے اختتام پر ایگزیکیٹیو انجینئر اور ایڈیشنل کلیکٹر کو میمورنڈم دینے سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مہاوترن کمپنی کو پرائیویٹ ٹھیکہ پر دیئے جانے سے بھیونڈی کی پاورلوم صنعت تباہ و برباد ہوچکی ہے اگر مالیگاؤں کی مہاوترن کمپنی کو بھی ٹھیکے پر دیدیا گیا تو بھیونڈی سے برا حال مالیگاؤں کا ہوگا کیونکہ یہاں پر وصائل کی کمی ہے اور کوئی بھی کمپنی منافع کمانے کیلئے ٹھیکہ لیتی ہے لہٰذا بھیونڈی کی صورت حال دیکھنے کیلئے اس نجکاری کیخلاف شدت کیساتھ احتجاج ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مہا وترن کمپنی کو ٹھیکے پر دینے سے روکنے کیلئے آج ہم نے ہلہ بول مورچہ نکالا ہے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید بیداری پیدا کرتے ہوئے راستہ روکو آندولن اور جیل بھرو تحریک سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا

مقامی میئر شیخ رشید صاحب نے کہا کہ جس وقت بھیونڈی شہر کی مہاوترن کمپنی کو ٹورنٹ نامی پرائیویٹ ٹھیکیدار کمپنی کو دیا گیا اس وقت ہی مالیگاؤں مہاوترن کمپنی کو دینے کی حکومت کی تیاری تھی لیکن اس وقت کے وزیراعلیٰ ویلاس راؤ دیشمکھ سے ہمارا قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے ہم نے مالیگاؤں کو اس عذاب سے محفوظ رکھ کر اپنی نمائندگی کا حق ادا کیا تھا لیکن اب جمہوری طاقت کا مظاہرہ وقت کی ضرورت ہے

کانگریس ترجمان صابر گوہر،نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس مورچہ کی کامیابی کیلئے کانگریس پارٹی کے جیالے ورکروں نے گذشتہ تین روز سے کارنر میٹنگیں لیکر مہاوترن کمپنی کے ٹھیکے طرز پر دیئے جانے کے نقصانات کے سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کی دوسری جانب مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی،مالیگاؤں سائزنگ اونرس ایسوسی ایشن،پاورلوم بیداری کمیٹی اور دیگر تنظیموں نے بھرپور محنت اور جدوجہد کے ذریعہ اس ہلہ بول مورچہ کو کامیاب کیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading