مالیگاؤں کے بزرگ و کہنہ مشق صحافی کامریڈ ہارون بی اے کا انتقال

مالیگاوں۔10.مئی۔(ورق تازہ نیوز)مالیگاؤں شہر کے بزرگ و کہنہ مشق صحافی ہفت روزہ بیباک کے سابق ایڈیٹر، ترقی پسند مصنفین کے اہم رکن کمیونسٹ پارٹی مالیگاؤں کے سابق سیکریٹری کامریڈ ہارون بی اے صاحب کا آج اتوار کو صبح ساڑھے دس بجے انتقال ہوگیا ہے ان للہ و انا الیہ راجعون… ۔

ادارہ ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں ناسک، ضلع اردو پترکار سنگھ و اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں ،سابق ایم ایل اے آصف شیخ ،سابق میئر شیخ رشید ،مفتی اسماعیل قاسمی ،یونس عیسٰی، محمد مستقیم ،کامریڈ محمد اسماعیل، کامریڈ مرتضیٰ انصاری، ناسک ضلع کمیونسٹ پارٹی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading