مالیگاؤں (عامر ایوبی / پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی عوام نے 2014 میں قائد نسل نو جناب آصف شیخ رشید صاحب کو رکن اسمبلی منتخب کیا اور آصف شیخ نے شہر کی نمائندگی بخوبی انجام دی سماجی، تعلیمی، معاشی، تعمیری، خدمات انجام دی اور ایوانِ اسمبلی میں بھی شہر کے لئے بولتے رہے شہریان کی پریشانیوں کو حل کرنے کی پوری پوری کوشش کرتے رہے
گذشتہ سالوں میں ہمارے شہر سے کئی اداروں کے ذمہ داران، اسکول کے طلبہ و طالبات، شہر کی کئی مشہور شخصیات کو شیخ آصف نے اسمبلی وزٹ کروایا انہیں اسمبلی کی کاروائی، اسمبلی میں کس طرح کام ہوتے ہیں ساری معلومات فراہم کی گذشتہ سال مالیگاؤں کلب، سیوک سوسائٹی، فریڈم ایلیون اسٹار سوسائٹی اور کئی کالج کے طلبہ و طالبات نے ایوان اسمبلی میں وزٹ کیا اور معلومات حاصل کی اسی سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے اس سال شیخ آصف نے اِرم پرائمری اسکول کی طالبات، ٹیچرس، ہیڈ ماسٹر کو اسمبلی میں وزٹ کروایا اور انہیں اسمبلی کی کارکردگی دیکھنے کا موقع ملا کئی منسٹرس، ایم ایلر اے سے ملاقات بھی کی

اسی کے ساتھ ہر سال کی طرح امسال بھی دسویں، بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، میڈل وغیرہ دیا جائے گا اس انعامی تقریب میں حج کمیٹی آف انڈیا کے CEO جناب مقصود احمد خان صاحب مالیگاؤں تشریف لارہے ہیں یادرہے مالیگاؤں حج کمیٹی میں 30 جون بروز اتوار کو یہ انعامی تقریب منعقد کی گئی ہے اس تقریب کا دعوت نامہ دینے کے لئے مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید ،مسلم ریزرویشن فیڈریشن تعلیمی کمیٹی کے ذمہ داران، مختار قریشی سر،شکیل انصاری سر اور عبدالحلیم صدیقی وغیرہ حاضر تھے