مالیگاؤں میں جلسہ جشن جمہوریت وتحفظ شریعت

ہمارے ملک ہندوستان کی ۹۰؍ فیصد عوام امن پسند ہے: مفتی سید حذیفہ قاسمی

ایک ساتھ تین طلاق دینا سنگین غلطی ہے:مولانا عمرین محفوظ رحمانی

ممبئی۔30جنوری ( پریس ریلیز ) آج یہاں مالیگاؤں کے نیا پورہ سلیمانی چوک میں جمعیۃ علماء کی جا نب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جشن جمہوریت و تحفظ شریعت بصدارت مولانا عبد الحمید جمالی صاحب منعقد ہوا جس میں شہر بھر کے علماء کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تلاوت قر آن کریم اور نعتیہ کلام کے بعد مہمان خصوصی مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک آزاد ہے اس ملک کا دستور ہر قوم کو اپنے مذہب پر مکمل آزادی کی اجازت دیتا ہے اس لئے مسلمان شریعت پر عمل کریں اور ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنائیں ،تین طلاق کے متعلق مولانا نے کہا کہ مسلمانوں ایک ساتھ تین طلاق دینا سنگین غلطی ہے ،اس سے بہت زیادہ بچنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ریاست مہا راشٹر کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹرنے تحریک آزادی میں علماء کرام کا کر دار اور مسلم مجاہدین آزادی کی قر با نیوں کو تفصیل سے پیش کیا مو صوف نے آج کے حالات کے تناظر میں تبصرہ کیا اور بتایا کہ مو جودہ دورمیں جمہوریت کے ساتھ ساتھ دستور کا تحفظ بھی ضروری ہے اس لئے ہمیں بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔ شہر مالیگاؤں کے بزرگ عالم دین مولاناعبد الحمید ازہری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں برادران وطن کو ساتھ لیکر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے انہوں نے کئی تنظیموں اور اداروں کی مثال دی۔اجلاس عام میں شہر کے مختلف اداروں اور سر کردہ شخصیات کوقوم و ملت کی خدمت اور جمعیۃ کی آواز پر لبیک کہنے والوں کو ایوارڈ اور میڈل سے نوازہ گیا۔

واضح رہے کہ اس ماہ قومی ایکتا سمیلن ،تحفظ جمہوریت ،حصول انصاف کے عنوان سے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی ہدایت پر مختلف اضلاع اور تعلقوں میں اجلاس اور پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اسی کی ایک کڑی آج کا یہ مالیگاؤں میں منعقدہ اجلاس ہے جس میں اکابر علماء کرام کے بصیرت افروز بیا نات ہوئے ،مفتی عطاء الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے پرو گرام کا آغاز ہوا ،مولانا آصف شعبان نے اجلاس کی کاروائی چلائی ،مولانا جمال ایوب ناصر صاحب نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر طور پر جمعیۃ علماء کی کا رکردگی اور خدمات کو عوام کے سامنے پیش کیا ۔جلسہ عام میں مفتی آصف انجم ملی ،مولانا ایوب قاسمی،مولانا صغیر شمسی ،قاری اخلاق احمد جمالی ،حافظ عرفان فیضی ،حافظ عبد العزیز رحمانی ،مولانا حسن ملی ،قاری رضوان پر یاگی ،حافظ اشفاق جمالی کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading