مالیگاؤں: بجلی کی نجکاری کیخلاف دوسرے دن بھی کارنر میٹنگ جاری

مالیگاؤں: 12 ڈسمبر2018. شہر کانگریس کے زیر اہتمام میئر محترم شیخ رشید صاحب کی قیادت میں 14,دسمبر کو مشاورت چوک سے ایک زبردست ہلہ بول مورچہ بجلی کی نجکاری اور مہاوترن کمپنی کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کیخلاف کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے

آج دوسرے روز نور باغ،عائشہ نگر چوک، نیااسلامپورہ وغیرہ کے علاقوں میں جاری کی گئی ہے اس کارنر میٹنگ کا مقصد مشاورت چوک سے نکلنے والے مورچہ کے تعلق سے عوامی بیداری پیدا کرنا ہے ان کارنر میٹنگوں میں کانگریس ترجمان صابر گوہر،سابق کونسلر محمد رضوان،عبدالحلیم صابری،زین العابدین پٹھان،اور جمال الدین سید اظہارخیال کررہے ہیں جبکہ اقبال خان اور ساجد خان تاشہ بجاکر عوامی ہجوم کو اکٹھا کرنے کا کام کررہے ہیں ان میٹنگوں میں نظامت کے فرائض مایۂ ناز اناؤنسر شہزاد عامر ادا کررہے ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading