مالیگاؤں: بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے احتجاج کو مختلف ملی و سماجی تنظیموں کی حمایت

مالیگاؤں 5 دسمبر (عامر ایوبی) بابری مسجد شھادت کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے مالیگائوں میں کل چھ دسمبر کو بابری مسجد بچائو کمیٹی کے بینر تلے دوپہر تین شہیدوں کی یادگار کے پاس دوپہر تین بجے سے لیکر شام چھ بجے تک ایک احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے بابری مسجد بچائو کمیٹی کے رکن صابر گوہر اور معین اختر نے جمعیت علماء سمیت تمام تر ملی تنظیموں کو ایک خط دیکر حمایت طلب کی تھی۔اس پر کئی تنظیموں نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کی طلباء کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن، جاں نثاران قائد و سالار گروپ،حفاظت گروپ، سنی تعزیہ کمیٹی سمت کئی ملی و سماجی تنظیمیں اس میں شامل ہیں ۔

بتایا گیا کہ اس دھرنے میں جنتادل سیکولر کے ورکر محمد مسلم ڈھانڈے پہلوان اور محمد سلیم گڑبڑ کی قیادت میںبابری مسجد بچائو کمیٹی کے اراکین اور جنتادل سیکولر سے منسلک افراد بڑا قبرستان میں بلند اقبال و ساتھی نہال احمد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد بڑا قبرستان سے شہیدوں کی یادگار تک پیدل جائینگے۔

اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اپیل مستقیم ڈگنٹی نے کی ہے۔وہیں اس دھرنے اور یوم سیاہ کی مناسبت سے پولس انتظامیہ بھی مستعد ہوچکی ہے۔جا بجا پولس کا سخت پہرا لگایا گیا ہے۔جمعہ کے روز بابری مسجد شھادت کی برسی آجانے سے مساجد کے بابر بھی پولس تعنیات کئے جارہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading