ممبئی: 5 دسمبر (عامر ایوبی) حج کمیٹی آف انڈیا کی معرفت حج برائے 2020 کے فارم بھرنے کی مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے اب عازمین حج 17 دسمبر 2019 تک فارم بھر سکتے ہیں یاد رہیکہ یہ فارم بھرنے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے خواہشمند عازمین حج کمیٹی کی دفتری ویب سائٹ سے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں امسال ملک بھر سے حج کمیٹی کی معرفت حج کرنے کے خواہشمندوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے جبکہ عازمین کا رجحان پرائیویٹ ٹورس کی جانب مائل دیکھا گیا ہے.
