مہوبا، 5مارچ (یو این آئی) اترپردیش میں مہوبا کے صدر کوتوالی علاقہ سے لو جہاد کے ایک معاملہ میں پولیس نے مطلوبہ ملزم کو گرفتار کرکے آج jجیل بھیج دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آر پی رائے نے آج یہاں بتایا کہ ایک خاص طبقہ کی ایک لڑکی کی عصمت دری کرنے اور پھر مذہب تبدیل کرنے کے لئے اس پر دباو ڈالنے کے الزا م میں فتح پور بجریا کے رہنے والے اشفاق خان کے خلاف پولیس نے کل مقدمہ درج کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کل دیر رات پولیس نے محاصرہ کرکے کانپور۔ ساگر ہائی وے پر کڈاری کے نزدیک اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ کہیں فرار ہونے کی فراق میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد آج جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ متاثرہ جالون ضلع کے اورئی کی رہنے والی ہے او تقریباً چار مہینہ پہلے اپنی رشتہ داری میں مہوبا آئی تھی۔ ملزم نے جھانسہ دیکر اسے اپنے جال میں پھنسایا اور عصمت دری کی۔ اس معاملہ پر ہندو تنظیموں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ اس واقعہ سے یہاں کا ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔