لوہا مجلس بلدیہ چناو:دو مسلم امیدوار بی جے پی ٹکٹ پر کامیاب

لوہا۔10۔دسمبر۔(ورق تازہ نیوز)لوہا مجلس بلدیہ کے عام چناو کے نتائج کا آ ج اعلان کیا گیا۔جس میں بی جےپی کے پرتاپ پاٹل چھکلی کر نے کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔بی جے پی کے 13 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ۶ کانگریس کے صرف 4 امیدوار کامیاب ہوئے۔جبکہ صدر بلدیہ کے راست چناو میں بھی بی جے پی کے امیدوار گجانن سوریہ ونشی کامیاب ہوئے۔کانگریس کے سونو سنگیوار کو شکست دی۔ بی جے پی نے دو مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیاتھا جو کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ا س طرح لوہا میں عوام نے بی جے پی کے بجائے پرتاپ پاٹل چکھلی کر کی قائدانہ وسیکولرشبہہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
دریں اثنا، دو امیدواروں اور ان کی بیویوں نے بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ جن میں صدربلدیہ کے امیدوار گجانن سرویہ ونشی اور اس کی بیوی گوداوری سوریہ دیشی کامیاب ہوئی ہیں ۔ بی جے پی کے کیشور موٹم نے وارڈ نمبر 5 میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ اس کی بیوی کلپنا چویان نے نے وارڈ نمبر 8.سے کامیابی حاصل کی۔آج کامیابی کے بعدشہر میں فاتح امیدواروں کاشاندار جلوس نکالاگیاتھا ۔
کامیاب امیدواروں کی تفصیل و محصولہ ووٹ:
پربھاگ نمبر 1 / اے – جیوتی چوہان (کانگریس)، ووٹ – 653
پربھاگ نمبر 1بی۔دتاوالے (بی جے پی)ووٹ418۔
پربھاگ نمبر2 / اے-ورشا چوہان (کانگریس)،ووٹ – 863
پربھاگ نمبر2 / بی-چھترپتی دھوتمل (بی جے پی)،ووٹ – 1038
پربھاگ نمبر3 / اے – راحی بائی (بی جے پی)،ووٹ – 835
پربھاگ نمبر3 / پنچشیل کامڑے (کانگریس)، ووٹ – 743
پربھاگ نمبر4 / اے – شاردابائی نرمل (کانگریس)، ووٹ- 732
پربھاگ نمبر4 / بی -وینکٹی شیڑکے (بی جے پی)،ووٹ – 643
پربھاگ نمبر5 / اے-یڑگے چندراکلابائی (بی جے پی)،ووٹ – 1006
پربھاگ نمبر5 / بی – کیشوریو چوہان (بی جے پی)، ووٹ- 1377
پربھاگ نمبر6 اے – گوداوری سوریاش (بی جے پی)، میٹ – 2432
پربھاگ نمبر6 / بی- نیات بی شیخ (بی جے پی)،ووٹ – 2024
پربھاگ نمبر6 / اے – سندیپ ڈیموکورور (بی جے پی)، ووٹ – 2057
پربھاگ نمبر 7 / A-انوسیایرلوار (بی جے پی)،ووٹ – 103 9
پربھاگ نمبر7 / B- شرد پوار (بی جے پی)ووٹ – 922
پربھاگ نمبر 8 / A – کلپنا چاوان (بی جے پی)، میٹ – 1040
پربھاگ نمبر8 / بی-کریم مجاور (بی جے پی)،ووٹ -1027

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading