لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات 7 مرحلوں میں ہوں گے اور نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
لیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے مند، چیف الیکشن کمشنر
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیو کمار نے بتایا کہ عام انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے اور پہلے مرحلہ کے لیے 19 مارچ کو 102 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور 6 جون کو انتخابات کو مکمل قرار دیا جائے گا۔
کمیشن آف انڈیا آئندہ لوک سبھا انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو شروع ہوگا اور تمام سات مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔
انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی،(مہاراشٹر میں ووٹنگ) چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو ہوگا گا۔دیگر تفصیلات کچھ دیر میں دی جائے گی
16 Mar 2024, 3:14 PM
ملک میں 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر: چیف الیکشن کمشنر
سی ای سی راجیو کمار نے کہا، ’’ہمارا عہد ہے کہ ہم ملکی انتخابات ایسے انداز میں منعقد کریں گے کہ ہندوستان کی شہرت عالمی سطح پر روشن ہو سکے۔ ہر انتخاب آئین کی جانب سے دی گئی ایک مقدس ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے اپنی پختہ عہد مندی پر قائم ہے۔‘‘

