ناندیڑ: اجمیر ڈویژن کے جھروسا، بندن وارا اور سنگاول ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ڈبل لائن کے کام کے آغاز کے باعث چند مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔
جنوبی وسطی ریلوے کے مطابق درج ذیل ٹرینیں مقررہ تاریخوں پر نظرثانی شدہ وقت کے مطابق روانہ ہوں گی:
• ٹرین نمبر 17019 حصار–حیدرآباد ایکسپریس: 6 اکتوبر 2026 کو حصار سے 120 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
• ٹرین نمبر 12719 جے پور–حیدرآباد ایکسپریس: 23 ستمبر، 25 ستمبر، 30 ستمبر، 2 اکتوبر اور 7 اکتوبر 2026 کو جے پور سے 60 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
• ٹرین نمبر 17080 جے پور–حیدرآباد ایکسپریس: 20 ستمبر، 27 ستمبر اور 4 اکتوبر 2026 کو جے پور سے 60 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں صرف مذکورہ تاریخوں کے لیے نافذ رہیں گی۔
مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی ٹرین کے تازہ ترین اوقات NTES، RailOne ایپ، ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ یا ریل ہیلپ لائن 139 کے ذریعے ضرور معلوم کرلیں۔ :::