ناندیڑ۔ 30 جولائی ( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے حج 2027؍ کے لئےجملہ 550؍ خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب شدہ عازمین کو خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ اور خدمتِ حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔امسال ناندیڑضلع سے عام زمرے اور محفوظ زمرے میں جملہ750؍ عازمین حج نے اپنی درخواستیں اسٹیٹ حج کمیٹی مہاراشٹر کو روانہ کی تھی۔محفوظ زمرے میں72؍عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔
جبکہ عام زمرے کے تحت478؍ عازمین کا قرعہ اندازی کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔ بقیاء عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ منتخب شدہ عازمین حج کو پہلی قسط فی عازم 1 لاکھ 52 ہزار 300 روپے 10 اگست 2026 تک ادا کرنا ہوگا۔ پہلی قسط ادا کرنے کے لیے لگنی والی پے سلیپ حاصل کرنے کے لیے ایان ٹائور دیگلور ناکہ پر واقع خادم حجاج ٹرسٹ کے دفتر یاقیوم کامپلیکس دیگلورناکہ پر واقع خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کے برانچ آفس زوم کمپیوٹر، اسرا نگر کے دفتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔9860734341,9970799786,9975598785



