لبنان پر راکٹ حملہ: اسرائیل کو امریکہ کی حمایت حاصل

ماسکو: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے حالیہ میزائل حملہ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل طور پر اس کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی مذاکرات کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسن گرين بلاٹ نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا ’’لبنان کی جانب سے اسرائیل میں میزائل داغے گئے، ایران کو لبنان اور غزہ میں خصوصی اختیارات حاصل ہیں جس سے اسرائیل کو نقصان ہوتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام طرح کے حملوں کے خلاف اپنی حفاظت کے اس کے حقوق کی حمایت کرتا ہے‘‘۔

اسرائیل نے کل حزب اللہ مخالف مہم کے تحت اپنی سرحد کے قریب لبنان کے جنگلوں میں ڈرون سے آتش گیر اشیاء گرائی تھی۔ اس کے بعد رد عمل میں لبنان نے بھی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی ٹینک شکن میزائل داغے تھے، اس کے بعد اسرائیل نے لبنان کی جنوبی بستیوں پر تقریباً 100 توپ کے گولے داغے ہیں۔

اواخر اگست میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب اسرائیل نے بیروت کے قریب ایران حمایت یافتہ حزب اللہ کی مہم سے متعلق دفتر پر ڈرون حملہ کیا اور ساتھ ہی اس نے مشرقی لبنان میں واقع فلسطینی ٹھکانوں پر بھی حملے کیے۔

کشیدگی کے درمیان اتوار کو عرب لیگ نے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال اسرائیلی قیادت کے گھریلو مفادات کو پورا کرتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading