لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اقتدار میں آئے ابھی ڈیڑھ برس مکمل نہ ہوا کہ کارپوریشن میں حزب مخالف کانگریس کی مضبوط مخالفت اور بی جے پی کے داخلی انتشار سے باز آکر مئیر سریش پوار, نائب مئیر دیویداس کاڑے اور مستقل کمیٹی کے چیئرمین شیلیش گوجمگنڈے سمیت مستقل کمیٹی کے ساتوں اراکین نے بی جے پی کے ضلع صدر شیلیش لاہوٹی کو استعفے سپرد کردئے. لیکن بی جے پی قیادت کا کہنا ہے کہ نئے اراکین کو موقع دینےکی غرض سے ان عہدیداروں سے استعفے طلب کئے گئے تھے. اور آئندہ ایک ہفتے میں ان تمام عہدوں کو نئے اراکین کارپوریشن کو بحال کیا جائے گا. واضح ہو کہ کارپوریشن میں حزب اختلاف کانگریس نے پرسوں ایک پریس کانفرنس میں مئیر سریش پوار پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے اپنا مکان کے تعمیر اجازت نامے میں دئے گئے احاطے سے زائد کی ہے. اور کارپوریشن کا ٹیکس ادا نہیں کیا. اسی طرح مستقل کمیٹی کی اجازت کے بغیر ٹینڈرس جاری کرکے منظوری دینے کے واقعات کو بھی ثابت کر دکھایا کارپوریشن میں جاری اس طرح بدعنوانی کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس نے مئیر سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا. آئندہ منعقد شدنی انتخابات کے پیش نظر کارپوریشن میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لانے کا بی جے پی کا ارادہ ہے چونکہ لاتور پارلیمنٹ حلقہ پسماندہ طبقے کے لئے مختص ہے.