كورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او میں آج بھی ہوگی بحث، پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا ہو سکتا ہے اعلان!

جنیوا: چین میں كوروناوائرس کے وبائی شکل اختیار کر لینے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ اس میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیاكوروناوائرس کے انفیکشن کو بین الاقوامی تشویش قرار دیتے ہوئے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے،یا نہیںـ

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریسس نے ایمرجنسی کمیٹی کی بدھ کے روز بند دروازے کی میٹنگ کے بعد پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ”آج ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ مسائل پر مثبت بات چیت ہوئی، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کے لئے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے میں نے ہنگامی کمیٹی کے اجلاس کے لیے جمعرات کو بھی جاری رکھنے کو کہا ہے۔”

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ كوروناوائرس سے بین الاقوامی تشویش ہے اور اس کے پیش نظر صحت عامہ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے یا نہیں اس سلسلہ میں ہم سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے كوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

قابل ذکر ہے کہ چین کے کورونا وائرس نے وبا کی شکل اختیار کر لیا ہے اور صوبہ ہبوئی میں بدھ کو كوروناوائرس کے 444 نئے معاملے سامنے آئے۔ابھی اس وائرس سے 17 افراد کی موت ہو چکی۔ خیال ہے کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو نمونیہ اور سانس لینے سے متعلق پریشانی کی علامات سامنے آتی ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading