ناندیڑ: ضلع ناندیڑ کہ تعلقہ قندھار محلہ ہتائی پورہ میں واقع قدیم خطہ دکن کی عظیم خانقاہ و آستانہ بانی خانقاہ شیخ العرب والعجم محدث کبیر
حضرت مولانا شاہ محمد رفیع الدین فاروقی
المعروف مولوی صاحب قبلہ قندھاری رفاعی القادری نقشبندی چشتی المداری سہروردی شطاری جامع السلاسل رحمۃ اللہ علیہ کا 203 واں عرس شریف انتہائی تزک و احتشام سے موجودہ صاحب سجادہ گدی نشین و متولی حضرت قاری شاہ محمد تاج الدین عمر پاشاہ* صاحب قبلہ حفظہ اللہ کی نگرانی میں تین روزہ تقاریب عرس شریف کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
مورخہ27 جنوری مطابق 15 رجب المرجب بروز ہفتہ بعد نماز فجر خانقاہ اقدس میں مجلس ختم قرآن مجید اور بعد نماز عشاء آستانہ مقدس میں مراسم خدمت شریف سے سالانہ تقاریب کی شروعات ہوئی۔
دوسرے دن 28 جنوری بروز اتوار
بعد نماز فجر مجلس ختم قرآن مجید منعقد ہوئی۔ اور بعد نماز مغرب جلسہ قرأت منعقد ہوا جس میں قرأ حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی
بعد نماز عشاء محفل سماع کہ بعد جلوس صندل شریف شہر کہ مخصوص علاقوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف برآمد ہوا۔
حسب روایت قدیم مراسم صندل مالی بعد نماز فجر یعنی 29 جنوری بروز پیر صاحب سجادہ نشین و متولی حضرت تاج الدین عمر فاروقی قبلہ نے معہ اہل خانوادہ و مہمانان علماء مشائخ و عقیدت مندان کہ ہمراہ ادا کی غلاف ، چادر گل ، عطر پوشی برمزار اقدسؒ پیشکی بعد از صلواۃ السلام و مجلس قرآن خوانی و محفل سماع منعقد ہوئی۔
29 جنوری کو ہی بعد نماز مغرب محفل چراغاں اور بعد نماز عشاء مجلس قصیدہ بردہ شریف و محفل میلاد شریف منعقد ہوئی صاحب سجادہ نشین قبلہ نے عالم اسلام کے لیے پر اثر ان بابرکت تقاریب میں صاحب عرس شریف کے وسیلے سے بارگاہ رب العالمین میں دعا فرمائی۔بعد از خواہشمند حضرات نے صاحب سجادہ نشین قبلہ کہ ہاتھ پہ بیعت کی اور سلسلہ میں داخل حسنات ہوئے۔
عرس شریف میں شہر و اضلاع کے علاوہ بیرونی ریاستوں سے کثیر تعداد میں زائرین معتقدین نے شرکت فرماکر صاحب عرس کہ فیضان سے فیضیاب ہو نے کی سعادت دارین حاصل کئ۔امسال بھی حسب روایت رجب المرجب کی 1 تاریخ سے 17 تاریخ تک ہر روز بعد نماز فجر مجلس تلاوت قرآن مجید بعد از نیاز لنگر شریف طعام عام کا اہتمام رہا۔
اس طرح سے امسال 203 واں عرس شریف صاحب سجادہ گدی نشین و متولی قبلہ کی سرپرستی میں تین روزہ تقاریب میں نیاز لنگر شریف کہ اہتمام پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔