
دانتوں میں رہنے کی وجہ سے یہ ذرات گل سڑ جاتے ہیں اور منہ سے ناگوار بدبو کا باعث بنتے ہیں۔کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی پیسٹ اور اس طرح کے دیگر اشیاءکی وجہ سے دانت صاف رہیں گے لیکن ان میں موجود کیمیکل کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو قدرتی طریقے سے بنائے گئے نسخے سے منہ سے بدبوختم کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
اجزا
ایک کپ گرم پانی
ایک چمچ شہد
آدھ چمچ دارچینی پیسی ہوئی
دولیموں
ایک چمچ سوڈیم بائی کاربونیٹ
لیموں کا رس نکال کراس میں شہد اور دارچینی مکس کریں،اب اسے گرم پانی میں لیں اور اچھی طرح ہلائیں(مکس کرنے کے لئے شیشے کاجاراستعمال کریں)۔
اب اس محلول سے غرارے کریں،اس میں موجود اجزاءکی وجہ سے منہ کی بدبو اور بیکٹیریا ختم ہوں گے۔دارچینی منہ کے بیکٹیریا،شہد انٹی بیکٹیریل اور بیکنگ سوڈا سے دانت چمکیں گے۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک