بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی کے كونگاوں پولیس اسٹیشن کے تحت ڈونگرالی سے آر جی گوڈاون کی طرف جانے والے گاؤں پمپلنیر کی حد کے تحت پائپ لائن روڈ پر ایک نامعلوم 30 سے 35 سال کے نوجوان کی تیز ہتھیاروں سے قتل کر پھینکی گئی لاش ملنے سے پورے احاطے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم نوجوان کے سینے اور ہاتھ پر تیز ہتھیار سے سنگین وار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول نوجوان کی اونچائی 5 فٹ 6 انچ، رنگ ساولا، چہرہ گول، جسم پر چیکس کی چاکلیٹی فل شرٹ اور نیلے رنگ کی پتلون، کمر میں بیلٹ، کلائی میں کڑا ، پاؤں میں ایئر پھستا برانڈ کی چپل ، جیب میں نیلے رنگ کے رومال، لاش کے پاس ایک سیاہ ڈبی میں سیاہ رنگ کا روغنی کھانے کی اشیاء اور پلاسٹک بیگ میں پیلے رنگ کا پاؤڈر وغیرہ سامان برآمد ہوا ہے ۔ اس نوجوان شخص کی لاش ملنے پر پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا ہے ۔اس تناظر میں پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر اس نوجوان کے تناظر میں کوئی اطلاع یا معلومات لینا دینا چاہتا ہے تو وہ تفتیشی افسر پولیس انسپکٹر وجے کمار دیشمکھ سے رابطہ کر سکتا ہے.