قانون ساز کونسل کے انتخاب کے لئے بابو راوعرف بھوانی داس کلکرنی کانگریس کے امیدوار

ممبئی: قانون ساز کونسل اورنگ آباد جالنہ لوکل باڈی حلقہ انتخاب کے لئے کانگریس نے بابوراوعرف بھوانی داس کلکرنی کوامیدوار بنایا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایم ایل اے بالاصاحب تھورات نے دی ہے۔ بابوراوکلکرنی کی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے بالاصاحب تھورات نے کہا کہ کلکرنی ایک سینئر لیڈر ہیں اور اورنگ آباد وجالنہ میں ان کے مضبوط عوامی رابطے ہیں، اس لئے اس انتخاب میں وہ یقینی طور پر کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان، حزبِ مخالف لیڈر وجیئے ویڈیٹی وار، سابق وزیر محمد عارف نسیم خان، قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر ایم ایل اے شرد رنپسے، ریاستی جنرل سکریٹری پرتھوی راج ساٹھے موجود تھے۔ ان تمام لیڈران نے کلکرنی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading