فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو قتل کر دی

بیروت: لبنان میں ایک حاضر سروس فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اس کے کلینک میں قتل کر دیا.عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کے ایک حاضر سروس سارجنٹ سلیم فہد نے منگیتر کی شکایت پر ڈینٹسٹ کو قتل کر دیا۔

معلوم ہوا کہ منگیتر نے دانتوں کا درست علاج نہ کرنے کی شکایت کی تھی، جس پر وہ سخت طیش میں آ گیا تھا۔ یہ واقعہ لبنان کے علاقے ابلح الفرزل میں پیش آیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے دندان ساز کو قتل کر دیا ہے، اور مقتول کی نعش اس کے کلینک میں پڑی ہے۔

اس سلسلے میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی، جس میں قاتل کو واردات کے بعد سکون کے ساتھ کلینک سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading