فرانس میں Google پر 100 اور Amazon پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائد

فرانس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر نے صارفین کی شکایت پر گوگل کے دو مخلتف یونٹس کو مجموعی طور پر 100 ملین یورو جبکہ ایمازون کی ایک ذیلی کمپنی کو 35 ملین یورو جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق یہ جرمانے ان کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو مطلوبہ معلومات فراہم کیے اور ان سے اجازت لیے بغیر ان کے کمپیوٹر براؤزرز میں اشتہارات کی کوکیز لگانے پر عائد کیے گئے۔کوکیز کمپیوٹر صارفین کے براؤزر میں ڈیٹا سٹوریج کی ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے جو ویب سائٹس کو صارفین کی آن لائن سرگرمیاں اپنے پاس محفوظ کرتی ہے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں اور آن لائن اشیا کی فروخت کرنے والی کمپنیاں مارکیٹنگ کے لیے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading