فاسٹ بولر محمد عامر اور رؤف کورونا نگیٹئو

amerلندن ، 30 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹر حارث رؤف اور فاسٹ بولر محمد عامر مسلسل دو کورونا وائرس ٹیسٹ جانچوں میں منفی پائے گئے ہیں۔رؤف نے 20 جولائی تک چھ بار کورونا وائرس کی جانچ کرائی تھی جس میں سے وہ پانچ میں کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان کا ایک ٹیسٹ منفی آیا لیکن خطوط رہنما کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے کے لئے لگاتار دو ٹیسٹ میں منفی آنا لازمی ہے۔ اس پورے عرصے میں ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ملی۔


جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ عامر قرنطینہ میں لازمی وقت گزارنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اس دوران وہ دو بار کورونا وائرس ٹیسٹ میں منفی پائے گئے تھے۔پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ عامر 24 جولائی کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے اور برطانیہ کی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق وہ پانچ دن تک قرنطینہ میں رہے جس کے دوران انہوں نے دو کورونا ٹیسٹ کرائے تھے۔


قابل ذکر ہے کہ جب رؤف کورونا جانچ میں نگیٹئو کے لئے جدوجہد کر رہے تے اس دوران چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عامر کو ٹیم میں واپس بلا لیا تھا۔عامر نے اس سے قبل اپنے بچے کی پیدائش کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں پس و پیش کے درمیان دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن اس ماہ کے شروع میں اپنے بچے کی پیدائش کے بعد انہوں نے خود کو ٹیم کے لئے دستیاب کرایا تھا۔تاہم عامر کی موجودگی سے رؤف کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا جو ٹی 20 سیریز کے لئے پی سی بی کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔یو این آئی ۔این اے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading