آج 30جولائی ناندیڑ کورونا نیوز:100 سے زائد پازیٹیو کیسز اور چاراموات‘56صحت یاب ڈسچارج

ناندیڑ:30۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں آج 30جولائی کو بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔سب زیادہ شہر کے جئے بھیم نگر میں پندرہ مریض پائے گئے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار متاثرین نے آخری سانس لی ۔جن میں حیات پورہ قندہار کی 65سالہ خاتون۔آزادچوک دیگلور کا68سالہ شخص‘وزیر آباد ناندیڑ کا40سالہ نوجوان اور نیرلی تعلقہ ناندیڑ کا50سال کاشخص شامل ہے ۔
آج 656 سویب نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 457 افراد کی رپورٹ نیگیٹورہی اور 117افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد 1685 تک پہنچ گئی ہے ۔ آج RTPCR رپورٹ میں 75اور اینٹی جن کٹ ٹیسٹ میں 42افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔
دوسری جانب آج ریکارڈ تعداد میں56 افراد کو ضلع کے مختلف اسپتالوںسے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج دیاگیاہے ۔

corona

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading