غزہ کی پٹی کے مشرقی اور مغربی حصوں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران خان یونس شہر کے جنوبی علاقے میں ایک بارودی عمارت گرنے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات العربیہ کے ذرئع نے بتائی۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز 11 فوجی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
زخمی فوجی کو اغوا کرنے کی کوشش
اسی دوران ایک زخمی فوجی کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، مگر یہ کوشش ناکام رہی۔اس سے قبل آج العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے، جہاں ٹینکوں کی جانب سے شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ فوجی کارروائیوں کو فضائی بم باری کا تحفظ حاصل ہے۔ اس دوران ان تمام افراد کو نشانہ بنا جایا رہا ہے جو پیش قدمی والے علاقوں میں حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
عینی شاہدین نے وضاحت کی ہے کہ ان کارروائیوں کے ساتھ ہی غزہ شہر کے مشرقی علاقے "تُفّاح” میں اسرائیلی ٹینکوں کی ایک اور پیش قدمی بھی جاری ہے، جہاں توپ خانے سے گولہ باری ہو رہی ہے۔