غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 4385 تک پہنچ گئی۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 4,385 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تعداد میں 1756 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں داخل ہونے والے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں میں سے ایک میں تابوت بھی ہیں‘: بی بی سی رپورٹر
غزہ میں ہمارے نامہ نگار رشدی ابو الوف نے مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کو رفح کراسنگ کے ذریعے داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’انھوں نے اب تک غزہ میں داخل ہونے والے 20 ٹرکوں کی گنتی کی ہے۔ یہ وہ تعداد ہے جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اس کی اجازت دے گا۔‘ان میں سے ایک ٹرک تابوت سے بھرا ہوا تھا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں 4,137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہلاکتوں کی اس تعداد میں 471 افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز الاہلی عرب ہسپتال پو ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ’کئی درجن‘ ہے۔
مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد رفح کراسنگ کھول دی گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصر کی سرحد سے امدادی سامان ٹرک لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سرحد کتنی دیر تک کھلی رہے گی۔ ابھی اسرائیل نے صرف 20 ٹرکوں کو غزہ تک جانے کی اجازت دی ہے۔
خلاصہ
غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ کے 20 ٹرک مصر کی رفح کراسنگ سے غزہ کے لیے روانہ
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4385 ہو گئی ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے
اسرائیل فوج کے مطابق غزہ میں یرغمالیوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے
غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ’ہم اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے‘
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اب تک 306 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چُکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں سے قریباً 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے جنھیں ’فوری مدد‘ کی ضرورت ہے
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کی تعداد 203 ہے