غزہ پر مکمل کنٹرول کا مجوزہ پلان، نتن یاہو کی سربراہی میں سکیورٹی اجلاس جاری

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کی سربراہی میں غزہ کی پٹی پر مکمل کنٹرول کے مجوزہ منصوبے کی منظوری کے لیے سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا مقصد غزہ سے حماس کی باقیات کو تباہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اگر یہ منصوبہ سکیورٹی اجلاس میں منظوری حاصل کر لیتا ہے تو ممکنہ طور پر اسرائیل غزہ کی پٹی پر موجود 10 لاکھ فلسطینیوں کو مزید جنوب کی جانب دھکیل دے گا۔اس وقت عزہ کے تین چوتھائی حصے پر پہلے ہی اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام حماس پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔تاہم اسرائیلی میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا منصوبہ فوری طور پر غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ حاصل کرنے کا نہیں ہے۔

لیکن عبرانی زبان کے میڈیا چینل کے مطابق نتن یاہو ممکنہ طور پر پانچ ماہ کے ایک سلسلہ وار منصوبے کی منظوری دیں گے جس میں سب سے پہلے غزہ شہر کے مکینوں کو انخلا کا نوٹس دیا جائے گا۔چینل 12 نیوز کا کہنا ہے کہ پہلا مرحلہ کئی ہفتوں تک جاری رہے گا جس میں سول انفراسٹرکچر کو کھڑا کیا جائے گا جس میں غزہ کے مرکز میں موجود ہسپتال اور کیمپ شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی دفاعی افواج غزہ کے مختلف علاقوں میں یرغمالیوں کی تلاش کے لیے بھی جائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading