غداروں کی اولاد تیری کیا اوقات ہے کہ تو ہم سے ہمارا ملک چھوڑنے کیلئے کہے:جاوید اخترکا کرارا جواب

ممبئی:(ایجنسیز)حال ہی میں اداکارہ شبانہ اعظمی کے ایک بیان پر زبردست ہنگامہ مچا تھا۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ آج کے وقت میں کوئی اگر حکومت کی تنقید کرتا ہے تو اس کو ملک مخالف مان لیا جاتا ہے۔ اس بیان کے بعد شبانہ اعظمی کو سوشل میڈیا پر زبردست مخالفتیں جھیلنی پڑی تھیں۔ شبانہ نے ٹرولرس کو کرارا جواب بھی دیا ، لیکن ٹرول کرنے والے پھر بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہیں اب شبانہ اعظمی کی حمایت میں ان کے شوہر جاوید اختر اتر ّئے ہیں۔ انہوں نے ایسے ٹرولرس کیلئے غصے میں کافی سخت زبان کا استعمال کیا ہے۔ جاوید اختر نے لکھا کہ جب ہمارے باپ دادا ملک کی آزادی کیلئے خون بہا رہے تھے تو تیرے جیسوں کے باپ دادا انگریزوں کے جوتے چاٹ رہے تھے۔ غداروں کی اولاد تیری کیا اوقات ہے کہ تو ہم سے ہمارا ملک چھوڑنے کیلئے کہے۔جاوید اختر کے ایسے تیور پہلے شاید ہی کبھی نظرآ ّئے ہوں گے۔دراصل سوشل میڈیا پر ٹرولرس سے پریشان ہوکر شبانہ اعظمی نے مزاقیہ انداز میں لکھا کہ میرے ایک تبصرہ کو لے کر اتنا ہنگامہ ؟ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں رائٹ ونگ کی نظر میں اتنی اہمیت رکھتی ہوں۔ دیپا مہتا کی فلم واٹر کیلئے میرا سر منڈوانے پر میرے خلاف مسلم شدت پسندوں نے فتوی جاری کیا تھا ، جس پر جاوید اختر کا جواب تھا ، چپ رہو۔انہوں نے ّگے لکھا کہ میں لوگوں کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ کانگریس حکومت کے وقت میں میرے والد کیفی اعظمی نے اپنا پدم شری ایوارڈ لوٹا دیا تھا جب اترپردیش کے ایک لیڈر نے کہا تھا کہ اردو کو دوسری زبان کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرنے والوں کا منہ کالا کرکے گدھے پر گھمانا چاہئے۔

شبانہ اعظمی ۔ جاوید اختر کے ٹوئٹس اور ٹرول کرنے والے شخص کو جاوید اختر کا کرارا جواب بھی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading