ممبئی: 27/ جون(ورقِ تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے سال 2023 کےلئے عام تعطیلات کی فہرست میں عیدالاضحی کی تعطیل 28 جون کو شائع کی تھی۔ لیکن عیدالاضحی اس برس 29 جون بروز جمعرات کوہونے سے حکومت نے 28جون کے بجائے 29 جون کوتعطیل کااعلان کیا ہے۔ آج 27جون کو اس طر ح کا اعلامیہ بھی جاری کیاگیا ہے ۔
اس طرح کا مکتوب ایس این باگُل اسسٹنٹ سیکریٹر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ ممبئی نے جاری کیا ہے۔