بھوکر میں سابق وزیراعلیٰ کی ایک لاکھ ووٹوں ںسے کامیابی
ناندیڑ: 24 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے اپنے صحافتی بیان میںکہاکہ عوام انھیں مہاراشٹر میں دیکھناچاہتی تھی اس لئے انھیں بھوکر حلقہ اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی ہے ۔اپریل 2019ءکے لوک سبھا انتخابات میںانھیں کم ووٹوںسے شکست ہوئی تھی لیکن بھوکر میںعوام نے انھیں قریب قریب ایک لاکھ سے زائد ووٹوںسے چن کردیا ہے ۔
انھوںنے اپنے مخالفین پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ انھیں عوام نے زبردست سبق سکھایا ہے ۔ بھوکر کے و وٹرس نے 2009کا اعادہ کیا ہے ۔ بھوکر حلقہ میں ان کے ووٹرس سے تعلقات بہت مضبوط ہے ۔ اشوک راو نے کہا کہ انھوں نے الیکشن کے دوران عوام سے جووعدے کئے ہیںانھیں پورا کرنے کاعہد کے وہ پابندہیں ۔ ناندیڑسمیت مراٹھواڑہ کی ترقی ان کانشانہ ہے ۔اور آئندہ پانچ سال تک وہ اسکی طرف توجہ دیں گے ۔انھوںنے حلقہ انتخاب اور کانگریس پارٹی کے ورکرس کاتہہ دل سے شکریہ اد اکیا ۔ناندیڑضلع میں کانگریس پارٹی کو چار سیٹیں ملی ہیں لیکن توقع کے مطابق یہ کامیابی کم ہے ۔
ناندیڑ جنوب حلقہ سے کانگریس کا امیدوار منتخب ہونے پر اانھوں نے اظہار مسرت کیا ۔لیکن حلقہ شمال کی سیٹ سیکولر ووٹوں کی تقسیم سے جیت نہیں پائے ہیں ۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کی سیٹیں کم ہوئی ہیں۔ آ ج مہاراشٹراسمبلی چناو کے نتائج میںضلع کی 9 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس کو بھوکر‘ناندیڑ جنوب ‘دیگلور اور حدگاوں میں کامیابی ملی ہے ۔جس سے کانگریس پارٹی کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔