ناندیڑ:20 سالہ لڑکی گمشدہ

ناندیڑ:9 جولائی ( ورقِ تازہ نیوز)لوہا تعلقہ کے پارڈی موضع کی ایک گمشدہ لڑکی 26 دنوں سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 جون کو پارڈی موضع میں اشونی کیشو بھارتی ( 20 سال) کے گمشدگی کی شکایت اُس کی ماں نے درج کروائی تھی۔ لڑکی اور اس کے افراد خانہ 10 جون کی شب 10 بجے سو گئے۔ صبح اُٹھنے کے بعد اشونی گھر میں موجود نہیں تھی۔

اُس کی کافی تلاش کی گئی تاہم وہ کہیں پر بھی نہیں ملی۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن لوہا میں اس کے گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے اس لڑکی کی شناخت کے لیے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کی اور اپیل کی ہے کہ لڑکی کہیں دکھائی دے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دے۔ مذکورہ لڑکی کا نام اشونی کیشو بھارتی ( 20 سال) ہے۔ رنگ گورا ہے۔ قد 5 فٹ ہے۔ چہرہ لمبا ہے۔ بال کالے ہیں۔

ناک سیدھی ہے۔ وہ مراٹھی اور ہندی زبان میں بات کرسکتی ہے۔ گھر سے گمشدگی کے وقت اس نے ہرے رنگ کا ٹاپ اور بادامی رنگ کی شلوار اور بادامی رنگ کی اوڑھنی پہنی ہوئی تھی۔ پیروں میں ہلکا کالے رنگ کا جوتا ہے۔ مذکورہ لڑکی کو گمشدہ ہوئے 26 دن مکمل ہوچکے ہیں، تاہم اب تک وہ کہیں بھی دستیاب نہیں ہوسکی۔ لڑکی کے اچانک اپنے گھر سے ہی گمشدہ ہوجانے پر مختلف باتیں کہیں جارہی ہیں۔ اس معاملہ میں لوہا پولیس خصوصی تلاش مہم کے ذریعے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading