علی گڑھ میں ڈھائی سال کی بچی کے ساتھ ہوئی حیوانیت کو دیکھ پورے ملک بھر میں غصہ ہے ۔ حیوانیت کی انتہا کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے والوں کے کلیجے کانپ اٹھے ۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے پینل میں شامل ڈاکٹر کے کے شرما نے بتایا کہ یہ پہلا موسٹ مارٹم تھا جس میں ان کی روح کانپ گئی ۔ 7 سال پوسٹ مارٹم کررہا ہوں لیکن ایسا کوئی کیس پہلے کبھی سامنے نہیں آیا ۔ دوسری سب سے بڑی بات رپورٹ میں یہ ہے کہ معصوم کی موت صدمے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بچی کے ہاتھ اور پیر ٹوٹے تھے ۔ بدن کی کئی دیگر ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں ۔ حالانکہ آنکھ میں تیزاب نہیں ڈالی گئی تھی جیسے کہ پریوار دعویٰ کررہا ہے ۔ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ملزمین کے خلاف پوکسو قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
#Aligarh #Case #UrduNews