بنگلورو۔ متنازعہ تانترک نتیانند بھلے ہی اپنے خلاف کرناٹک میں درج عصمت دری کے ایک معاملہ سے خود کو بچانے کے لئے بغیر پاسپورٹ کے ہندوستان سے فرار ہوا ہو، لیکن اس نے اب ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ اس نے خود کا ایک پورا ملک آباد کر لیا ہے۔ اس نے اس کا نام رکھا ہے ’ کیلاسا‘۔ اب اس کے پاس اس کا خود کا ’ پاسپورٹ‘ بھی ہے۔
نتیانند نے اپنے نئے ’ ملک‘ کی ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے۔ اس میں اسے روئے زمین پر ہندوؤں کا عظیم ملک بتایا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، نتیانند نے جنوبی امریکہ میں ایکواڈور میں ایک جزیرہ خریدا ہے اور اسے ایک آزاد اور ’ نیا ملک‘ کہنا شروع کیا ہے۔