عالیہ بھٹ کی بہن شاہین کو قتل اور ریپ کی دھمکی! قانونی کارروائی کا اشارہ

Alia-Bhatt-Shaheen-Bhattنئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہونے والے نفرت آمیز پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس معاملہ میں قانونی کارروائی کا سہارا لے سکتی ہیں۔ نفرت آمیز پیغامات کا اشتراک کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ ’ہر طرح سے‘ ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گی۔ شاہین بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ایسے پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے ہیں جو انہیں گزشتہ کچھ دنون سے انہیں موصول ہو رہے ہیں۔
پیغامات کو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے لکھا، ’’ایک ملک جہاں پر لوگ ایک دوسرے کے تئیں ہمدردی رکھنے کے بجائے دلوں میں نفرت رکھتے ہیں اور پھیلاتے ہیں۔ ایک ملک جہاں پر صرف مردوں کو ہی نہیں بلکہ خواتین کو بھی ہر طرح سے برا محسوس کرایا جاتا ہے۔ ایسے ہی خاتون ہونے کے ناطے برا محسوس کرایا جاتا ہے، کیوں کہ اگر وہ عورت نہیں ہوتی تو کیا اسے ہر دن تشدد اور بے عزتی محسوس کرنی پڑتی؟ ان سب باتوں کے بعد بھی آپ عورت سے یہی کہتے ہیں کہ مسئلہ اس کا ہے، آپ کا نہیں؟‘‘
شاہین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ریپ کے اعداد و شمار کو بھی شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کمیڈین ہینا گیڈسبی کے خیالات کا بھی ذکر کیا ہے۔ شاہین نے لکھا ’’میں کئی دنون تک سوچتی رہی کہ کیا مجھے اس بارے میں بات کرنی چاہیے یا نہیں۔ میں اس پر غور کر رہی تھی کہ کیا اس کوشش کا انجام مثبت ہوگا! کیوں کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اس پر دماغ کی ایک فیصد صلاحیت بھی کیوں استعمال کی جائے۔ لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ دنیا میں خواتین کو محفوظ محسوس کرایا جانا چاہیے۔‘‘

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading