اورنگ آباد میں کورونا کے 68 نئے معاملے، متاثرہ افراد کی تعداد 8،882

Coronavirus_EPS_12اورنگ آباد ، 14 جولائی (یواین آئی) مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 68 نئے کیس سامنے آنے کے بعد منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 8،882 ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ایریا سے 17 اور ضلع کے دیہی علاقوں سے 51 معاملے درج ہوئے ہیں۔


دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ، آج سے سللود اور پیٹھن شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ادھر ، اورنگ آباد شہر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن کا آج پانچواں دن ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 358 افراد کی موت ہوئی ہے اور 5،229 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading