پاکستان کے 348 رن کے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا چھٹکا، جیسن 8 رن بنا کر آؤٹ
ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف 348/8 رنز کا مضبوط اسکور بنایا ہے۔ جواب میں انگلینڈ کی شروعات زیادہ اچھی نہیں رہی اور جیسن رائے 8 رنز بنا کر سستے میں چلتے بنے۔ انہیں شاداب خان نے پویلین بھیجا۔
خبر لکھے جانے تک انگلینڈ نے 6 اوور کے بعد 36 رنز بنائے ہیں۔ جانی بیئریسٹو 17 جبکہ روٹ 12 رنز بنا کر میدان پر موجود ہیں۔
عالمی کپ: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے دیا 349 رنز کا ہدف
ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو جیت کے لئے 349 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز محمد حفیظ (84) اور بابر اعظم (63) کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے 348/8 رنز اسکور کئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 55 رنوں کا تعاون کیا۔
On a scale of ? to ? how stunning was this catch from @chriswoakes? https://t.co/Z5UxjHoFbo
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 3, 2019
قبل ازیں، فخر الزماں (36)، امام الحق (44) اور آصف علی (14) آؤٹ ہوئے۔ وہیں انگلینڈ کی طرف سے معین علی اور کرس ووکس نے 3-3 وکٹ جھٹکے، جبکہ مارک ووڈ نے 2 وکٹ حاصل کئے۔

قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔ انگلینڈ کے لیام پلنکیٹ کے مقام پر مارک ووڈ کو اتارا ہے، جبکہ پاکستان نے عماد وسیم اور حارث سہیل کی جگہ آصف علی اور شعیب ملک کو شامل کیا ہے۔ علامی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹ سے کرانی شکست کے بعد اسی ٹرینٹ برج کی پچ پر پاکستان کی ٹیم پیر کے روز میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہے۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
