راہل اور روہت نے کی اننگ کی شروعات
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور کے ایل راہل نے شروعات کی اور دنوں سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ 2 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 9 رن ہے۔ روہت شرما نے 9 رونں کا تعاون دیا ہے جبکہ راہل نے ابھی کھاتا نہیں کھولا ہے۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی اور محمد عامر گیندبازی کر رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان بلے بازی کی دعوت
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلے جا رہے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور ہندوستان کو پہلے بے بازی کی دعوت دی۔

موسم کی حالت اور پچ کی صورت حال کے پیش نظر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ آج جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی وہ حریف ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے گی اور کپتان سرفراز نے ویسا ہی کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا گزشتہ مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس میچ میں زخمی شکھر دھون کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ آصف علی اور شاہین آفریدی کے مقام پر عماد وسیم اور شاداب خان کو موقع دیا گیا ہے۔


ٹیمیں اس طرح ہیں:
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پنڈیا، یوجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار۔
پاکستان: فخر الزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔
عالمی کپ: ہندوستان-پاکستان مقابلہ کچھ دیر میں شروع، موسم پر سبھی کی نظر
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کچھ دیر کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے اور سبھی کی نظریں موسم پر مرکوز ہیں۔ دراصل مانچسٹر کا مطلع ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حالانکہ فی الحال بارش نہیں ہو رہی ہے اور کچھ ہی دیر میں ٹاس ہونے جا رہا ہے۔
ہندوستان کا گزشتہ میچ نیوزی لینڈ سے ہونا تھا لیکن وہ بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا۔ اب ہندوستان اپنے روایتی حریف پاکستان سے مد مقابل ہے، ان دونوں ملکوں کی ٹیموں کے میچوں کا پورے دنیائے کرکٹ کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
میدان کے اندر اور باہر اس مقابلہ کے حوالہ سے زبردست جوش رہتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ آئی سی سی چیمپینس ٹرافی کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرا کر خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کبھی ہندوستان کو نہیں ہرا پایا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
