پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان بلے بازی کی دعوت
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلے جا رہے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور ہندوستان کو پہلے بے بازی کی دعوت دی۔
موسم کی حالت اور پچ کی صورت حال کے پیش نظر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ آج جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی وہ حریف ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے گی اور کپتان سرفراز نے ویسا ہی کیا۔
عالمی کپ: ہندوستان-پاکستان مقابلہ کچھ دیر میں شروع، موسم پر سبھی کی نظر
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کچھ دیر کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عظیم مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے اور سبھی کی نظریں موسم پر مرکوز ہیں۔ دراصل مانچسٹر کا مطلع ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حالانکہ فی الحال بارش نہیں ہو رہی ہے اور کچھ ہی دیر میں ٹاس ہونے جا رہا ہے۔
ہندوستان کا گزشتہ میچ نیوزی لینڈ سے ہونا تھا لیکن وہ بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا۔ اب ہندوستان اپنے روایتی حریف پاکستان سے مد مقابل ہے، ان دونوں ملکوں کی ٹیموں کے میچوں کا پورے دنیائے کرکٹ کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
میدان کے اندر اور باہر اس مقابلہ کے حوالہ سے زبردست جوش رہتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ آئی سی سی چیمپینس ٹرافی کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرا کر خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کبھی ہندوستان کو نہیں ہرا پایا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
