آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا، کپتان فنچ 53 رن بنا کر آؤٹ
اسٹریلیا کو 21 ویں اوور میں بنگلہ دیش نے پہلا جھٹکا ایرون فنچ کے طور پر دیا، انہیں 53 کے نجی اسکور اور 121 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار نے روبل حسین کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ نئے کھلاڑی کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کی بہتر شروعات، 15 اوور میں اسکور 86/0
آسٹریلیا نے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہتر شروعات کی ہے اور 15 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 86 رن بنا لئے ہیں۔
سلامی بلے باز وارنر اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں جبکہ کپتان ایرون فنچ 33 رن پر کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
ناٹنگھم: آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹرینٹ برج کے میدان پر بنگلہ دیش کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ چھٹا مقابلہ ہے۔ آسٹریلیا کو چار میں جیت اور ایک میں ہار ملی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو دو مقابلہ میں جیت ملی ہے اور دو میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ بھی ہوا ہے۔
آسٹریلیائی ٹیم آٹھ پوئنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو حیران کر دینے کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں
بنگلہ دیش: تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، لٹن داس، محمد اللہ، شبیر رحمان، مہدی حسن، مشرف مرتضیٰ (کپتان)، روبل حسین، مستفیض الرحمان۔
آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اٹوئنس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کولٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور ایڈمس زامپا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
