عالمی کپ کے سب سے مہنگے بولر بنے راشد

مانچسٹر، 18 جون (یو این آئی ) ٹوئنٹی -20 کے نمبر ایک بولر افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان ورلڈ کپ کے سب سے مہنگے بولر بن گئے ہیں۔راشد نے انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ میچ میں منگل کو نو اوور میں 110 رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ راشد اس طرح عالمی کپ میں سب سے مہنگے بولر بن گئے۔ راشد اس کے ساتھ ہی ون ڈے میں دوسرے سب سے مہنگے بولر بھی بن گئے۔پاکستان کے وہاب ریاض نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں 10 اوور میں 110 رن دئے تھے جبکہ آسٹریلیا کے مائیکل لوئیس نے 2006 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوور میں 113 رن دئے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading