انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ پر بڑا بیان دیا ہے۔ رچرڈسن کے مطابق، آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے ہندوستان اور پاکستان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔
رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند عہد ہیں اور ان دونوں کے درمیان 16 جون کو مانچیسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ہندوستان کے 40 سی آر پی ایف جوانوں کے مارے جانے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ رشتہ نہیں رکھنے کی بات کہی تھی اور تبھی سے اس مقابلہ پر خطرہ منڈلا رہا تھا