ناندیڑ:20نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ہر سال کی طرح امسال بھی بھوپال مدھیہ پردیش میں 22تا 25نومبر 2019 تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع منعقد ہورہا ہے جس میں ساری دنیا سے لاکھوں مسلمان شرکت کر رہے ہیں ۔ ملک کے کئی شہروں سے بھوپال کیلئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا نظم محکمہ ریلوے حکومت ہندنے کیا ہے۔ مہاراشٹر کے چند شہروں سے بھی بھوپال کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
سولا پور۔ بھوپال خصوصی ٹرین کو منظوری دی گئی ہے اور لوگ ان ٹرینوں سے میں اپنی سیٹ بک کروا رہے ہیں ۔ ادھرناندیڑ کے علاوہ مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں مسلمان مذکورہ اجتماع میں شرکت کرنے والے ہیں ۔ناندیڑ سے بھوپال کے لیے چلنے والی ٹرین کم ہےں جو ٹرینیں دہلی‘ امرتسر اور شری گنگا نگر جاتی ہیں وہ فُل ہیں ان میں پہلے سے مسافروں کا کافی ہجوم ہوتا ہے اس لئے تبلیغی اجتماع میں جانے والے مسلمانوں کو بڑی پریشانی پیش آرہی ہے ۔مسلمانوں نے محکمہ ریلوے اورمراٹھواڑہ کے ارکان پارلیمان امتیاز جلیل(اورنگ آباد)‘پرتاب پاٹل چکھلی کر(ناندیڑ) اورہیمنت پاٹل (ہنگولی) سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناندیڑ اور مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں سے بھوپال کے لیے خصوصی یل گاڑیوں کا نظم کرنے اپنے اثر ورسوخ کااستعمال کریں تاکہ اجتماع میں شرکت اور واپسی کے دوران شرکا ءکوکسی طرح کی کوئی دقت پیش نہ آئے ۔