چتورگڑ،27نومبر(یواین آئی)راجستھان میں چتوڑ گڑھ کے کوتوالی تھانہ علاقے میں بدھ کو ایک ہوٹل میں ٹھہرے عاشق و معشوق جوڑے نے زہر کھا لیا جس سے لڑکے کی موت ہوگئی جبکہ لڑکی کی حالت نازک ہے اور وہ زیر علاج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 24نومبر کو جےپور کے مانسروور کی رہنے والی نیتو جاٹ،ہریانہ ے رہنے والے اپنے عاشق امت شرما کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی اور اسی دن وہ امت کے ساتھ چتوڑ گڑھ پہنچی جہاں درگ مارگ پر واقع لکشمی لاج میں دونوں نے قیام کیا۔یہاں صبح دونوں نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
لاج کے ملازمین کوجیسے ہی پتہ چلا انہوں نے دونوں کو ضلع اسپتال پہنچایا اور پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں علاج کے دوران امت کی موت ہوگئی جبکہ نیتو کی حالت نازک ہے اور وہ زیر علاج ہے۔لڑکی کے گھروالوں نے بتایا کہ حال ہی میں لڑکی کی شادی ہوئی تھی۔